May 04, 2024 | 08:10 pm

باکسر عامر خان کو اعزازی کیپٹن کے رینک لگائے گئے

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کےلیے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگا دیے۔

باکسنگ لیجنڈ عامر خان نے پاکستان آرمی کی جانب سے اعزازی کیپٹن کے رینک ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

عامر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کی وردی پہنے تصاویر شیئر کیں اور پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھیل کے میدانوں میں دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔