May 04, 2024 | 02:56 pm
محسن نقوی کی صدارت میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے متعلق اہم اجلاس
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اجلاس میں محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک اسٹیڈیم ،کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت دی۔
چیئرمین پی سی بی نے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی اور یہ کمیٹی انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی۔
واضح رہے کہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی، یہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں اسٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
اس اجلاس میں طے ہوا کہ اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں اسٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اسٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشستیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا اور اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیمز میں اسکور بورڈ اورلائیو اسٹریم کے لئے اسکرین تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تخمینہ لگایا جائے۔
چیئرمین بی سی بی نے کہا کہ تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے لہٰذا اب بلاتاخیر کام کو آگے بڑھایا جائے۔
خیال رہے کہ اس اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر سمیت چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ شریک تھے۔

مزید خبریں
-
ٹم سائفرٹ کا کراچی اسٹیڈیم میں کم حاضری پر اظہار مایوسی
-
بنگلادیش نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سلمان آغا کا مستقبل میں دو پلیئرز کی قومی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ
-
محسن نقوی کی ویمنز ٹیم سے ملاقات، پرفارمنس پر شاباشی دی
-
پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش
-
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرادیا
-
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا
-
پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی
-
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ آج ہوگا
-
کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی
-
سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈال دیا
-
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے