May 04, 2024 | 02:34 pm

عامر کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوا ہے: نسیم شاہ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ عامر کے پاس تجربہ ہے لیگز کھیلتے ہیں تجربہ کام آتا ہے ان کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، میں فٹ ہوں اور میرا فوکس ٹیم کی کارکردگی میں حصہ ڈالنا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش اور خواب ہوتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیلیں، میں چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں ٹیم کو ضرورت ہے۔

دوسری جانب میڈیا سیشن میں فخر زمان نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہیں ہر وقت تیار رہتے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ چوتھے نمبر پر کھیلنے کے تیار رہتا ہوں کیونکہ میں کافی عرصے سے چوتھے نمبر کھیل رہا ہوں۔

ا نہوں نے کہا کہ اعظم خان اور افتخار احمد کے ہونے سے مڈل آرڈر بہتر ہوا ہے اور مڈل آرڈر میں ہم تبدیلیاں کرتے رہے ہیں ۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہم بڑا ٹورنامنٹ بڑے عرصے سے نہیں جیتے اور ہم عرصے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں کہ سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں مگر اس مرتبہ پلان یہی ہے کہ اس لائن کو کراس کرنا ہےہم نے اس حوالے سے بہت تیاری کی ہے۔