May 04, 2024 | 02:10 pm

ویرات کوہلی کو آوٹ کرنا خواب ہے: ابرار احمد

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ قومی ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹارگٹ سب ٹیموں پر ہے مگر ویرات کوہلی کو آوٹ کرنا خواب ہے۔

قذافی اسٹیدیم میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے سے قبل ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ اس سیریز میں میرا نام آیا ہے ہر میچ پر فوکس کروں گا، پاکستان کو میچ جتوانا ہے یہی فوکس ہے۔

ابرار احمد نے مزید کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں، میں بیٹنگ بھی بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے کہا کہ میری تیاری بہت ہے فارم کو برقرار رکھوں گا، ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ابھی فوکس سیریز پر ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اپنی فارم کو برقرار رکھنا ٹارگٹ ہے، کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔