آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ہیں اور قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی پریکٹس کر رہے ہیں۔
یہاں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس بھی جاری ہے اور پھر پریکٹس سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی آج ٹیم جوائن کریں گے اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کچھ دیر میں کیمپ میں رپورٹ کر دیں گے، ان کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی۔
واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جو بابر اعظم کی قیادت میں شاداب خان، عماد وسیم ، شاہین آفریدی، عثمان خان، محمد عامر، حسن علی اور اعظم خان پر مشتمل ہے۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرر زمان، حارث رؤف، ابرار احمد، محمد رضوان، عباس آفریدی، افتخار احمد، سلمان علی آغا، صائم ایوب، نسیم شاہ اور محمد عرفان شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں 10، 12 اور 14 مئی کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اور پھر وہاں سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی۔ لیڈز
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی۔ برمنگھم
تیسرا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی۔ کارڈف
چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی۔ اوول
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 22 مئی کو لیڈز میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا اور اسکواڈ کو 18 سے 15 رکنی کردیا جائے گا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
-
بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں اوپن ٹریننگ سیشن سے پریشان کیوں ہوگئی؟
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی تنزلی
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین اور ساجد کیوں نہیں شامل؟ عاقب جاوید کا بیان
-
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
فیفا فرینڈلی میچ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے اسپیڈ پکڑ لی
-
سر ڈان بریڈمین کی 80 سال پرانی 'بیگی گرین کیپ' کروڑوں روپے میں نیلام