May 04, 2024 | 09:35 am
ملتان سلطان میں خواتین کوچز کے تحت کھیلنے کا تجربہ کیسا رہا؟ دہانی نے بتادیا
رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا کہنا ہے کہ ملتان سلطان میں خواتین کوچز کے تحت کھیلنے کا تجربہ منفرد تھا کیونکہ عموماََ خواتین کوچز کے ساتھ بات کرنے میں ہچکچاہٹ ہوتی لیکن ملتان سلطان میں ایسا نہیں ہوا۔
جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہنواز دہانی نے کہا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی بہترین فیلڈنگ کی وجہ کوچ کیتھرین ڈیلٹن تھیں اور مجھے غیرملکی خواتین کوچز کو دیکھ کر خیال آیا کہ پاکستان میں بھی خواتین کوچز کوچنگ کرسکتی ہیں، محمدرضوان کمال انسان اور ذہین کپتان ہیں، چار سال ملتان سلطان کو فائنل میں پہنچایا۔
شاہنواز دہانی نے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں تو شامل ہوالیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکا مگر میں ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دیتاہوں کیونکہ پاکستان میں واپسی کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہنواز دہانی نے کہا کہ مجھے ریڈبال پسند ہے، محنت کرتاہوں تاکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں نام آجائے، گزشتہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ہر ٹورنامنٹ میں پرفارمینس دی اور ہیٹرک بھی کی، ڈومیسٹک کرکٹ میں دل و جان سے پرفارمینس دےرہاہوں تاکہ پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جب تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں ملتی تب تک فرسٹ کلاس میں محنت کرتارہوں گا اور اگر ڈومیسٹک سیزن مکمل کھیلناہےتو فٹنس کاخیال رکھنابہت ضروری ہے، فاسٹ باؤلر کے لیے تیز رفتار ہونے کے ساتھ اسکلزہونا بھی ضروری ہیں جیسے پیٹ کمنز۔
شاہنواز دہانی کہتے ہیں کہ پیسے کی وجہ سے آج کل ٹی ٹوئنٹی پر کھلاڑیوں کی توجہ زیادہ ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، بھارت اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری کرتی ہیں۔
شاہنواز دہانی نے بتایا کہ اندرون سندھ میں کرکٹ کی سہولیات نہیں لیکن میں نے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے اور میں چاہتاہوں اندرون سندھ سے میری طرح مزید شاہنوازدہانی پاکستان کے لیے کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے چیئرمین پی سی بی سے اندرون سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کی درخواست کی ہےجس پر گرین سگنل مل گیاہے۔
پچھلے برس آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے والے پاکستانی بولر شاہنواز دہانی نے قصہ سنایا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ایم ایس دھونی سے ملاقات ہوئی، میرا خواب جیسے پوراہوا، جب میں نےکہا کہ آپ دھونی ہیں اور میں دہانی ہوں تو ایم ایس دھونی خوب ہنسے۔
شاہنواز دہانی نے کہا کہ ایم ایس دھونی کے لاکھوں چاہنے والے ہیں، میں بھی ان میں سے ایک ہوں، مہندرا سنگھ دھونی کو دنیا دیکھنے کے لیے ترستی ہے۔

مزید خبریں
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل
-
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان
-
پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری
-
پی ایس ایل 10: سلمان علی آغا 2 میچوں میں غیر حاضرکیوں رہے؟
-
خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی تقصیل بتا دی