May 03, 2024 | 01:47 pm
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے جو اس سال کے آخر میں ہوگا ۔ اس دورہ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔
شیڈول کے مطابق ڈربن ، سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے اس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین ( 26 تا 30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3 تا 7جنوری) میں ہوں گے۔
خیال رہے کہ یہ پاکستان کا 1994-95 کے بعد جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ دورہ ہوگا۔ پاکستان نے وہاں دو ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ ڈربن میں 1997-98میں اس نے 29 رنز سے جیتا تھا۔ اس ٹیسٹ میں اظہر محمود (132) اور سعید انور (118) نے سنچریاں بنائی تھیں جبکہ مشتاق احمد نے میچ میں 149 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں اور شعیب اختر نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ جنوری 2007 میں سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں جیتا تھا جس میں انضمام الحق پہلی اننگز میں 92 رنز ناٹ آؤٹ بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے آخری تین میں سے دو سیریز 2013-14 اور 2020-21میں جیتی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے 2002-03 (4-1) 2006-07 (3-1) 2012-13 (3-2 ) اور 2018-19 (3-2) میں کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی ۔ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔
پاکستان ٹیم 8 جنوری کو اپنا افریقن ٹور مکمل کرنے کے بعد ہوم گراؤنڈ میں تین ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی جس کے بعد پاکستان میں آٹھ ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہوگی۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے قبل پاکستان ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی بالترتیب دو اور تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا اس کا مطلب ہے کہ وہ اگست 2024 سے جنوری 2025تک چھ ماہ کے عرصے میں سات ٹیسٹ، دس ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔
ٹور شیڈول۔
10 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن ۔
13 دسمبر - دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچورین
14 دسمبر ۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
17 دسمبر - پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ پارل
19 دسمبر - دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کیپ ٹاؤن
22 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
26 تا30 دسمبر - پہلا ٹیسٹ ۔ سنچورین
3 تا 7 جنوری - دوسرا ٹیسٹ ۔ کیپ ٹاؤن

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر