May 03, 2024 | 01:01 pm

اذلان شاہ ٹورنامنٹ: پاکستان ہاکی ٹیم کا ملائشیا میں ٹریننگ کا آغاز

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیے ملائشیا جانے والی ٹیم پاکستان نے ایپوہ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایپوہ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، قومی ہاکی ٹیم کی قیادت عماد بٹ کے سپرد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کل سے ایپوہ میں شروع ہوگا اور پاکستان ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائشیا سے مقابلہ کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا دوسرا میچ پانچ مئی کو جنوبی کوریا سے ہوگا، سات مئی کو جاپان سے ٹاکرا ہوگا اور پھر آٹھ مئی کو کینیڈا سےمقابلہ ہوگا، دس مئی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم سے مدمقابل ہوگی، ایونٹ کا فائنل گیارہ مئی کو ہوگا۔