May 02, 2024 | 10:53 pm
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
مہمان ٹیم 9 وکٹوں پر 84 رنز تک محدود رہی، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کی مگر ہوم ٹیم کی بولرز کے آگے اُن کی ایک نہ چلی۔
ان فارم کپتان ہیلی میتھیوز کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بیٹرز بھی وقفے وقفے سے پویلین پہنچتی رہیں۔ شیمانے کیمبل نے 26 رنز بنائے، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہدف 21 گیندیں قبل دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر عائشہ ظفر 42 اور گل فیروزہ 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کے دورہ پاکستان پر یہ ہوم ٹیم کی پہلی کامیابی ہے۔
ون ڈے ٹیم سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن نے 0-3 سے کامیابی سمیٹی جبکہ ابتدائی تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی مہمان ٹیم کامیاب رہی۔
سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟
-
دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان
-
سر گیری سوبرز کے انتقال پر بابر اعظم کا اظہارِ افسوس
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کیا روہت شرما کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا؟
-
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
-
فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کی جنگ، فرانس اور انگلینڈ آج آمنے سامنے
-
اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی
-
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے
-
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
-
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ون ڈے ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا
-
کینیڈا کے جنگلات میں آگ:فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل نیویارک میں ائیر کوالٹی الرٹ جاری