May 02, 2024 | 09:00 pm

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا۔

خیال رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے دو روزہ ٹریننگ پروگرام کے لئے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وسیم اکرم نے پہلے روز سری لنکن ٹیم کے بولرز کو ٹپس دیں۔

وسیم اکرم نے سری لنکا کرکٹ کے ہائی پرفارمنس کوچز اور سرکردہ کلبز کے کوچز کو لیکچر بھی دیا۔