May 02, 2024 | 03:22 pm

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز مہمان ٹیم تین صفر سے اپنے نام کرچکی ہیں۔ پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 رن،دوسرے میچ میں 7 وکٹس اور تیسرے میچ میں 2 رنز سے شکست کھانی پڑی۔

یاد رہے کہ اس سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنلز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان ویمنز کو تینوں میچز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 113 رنز، دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹس اور تیسرے ون ڈے میں 88 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔