May 02, 2024 | 01:14 pm

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: قومی ٹیم کا سعودی عرب کیخلاف کیمپ رواں ماہ لگے گا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں 6 جون کو سعودی عرب سے مقابلہ کرے گی، اسی سلسلے میں پاکستان فٹبال ٹیم کا کیمپ 15 مئی کو لگایا جائے گا۔

سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے ابتدائی کیمپ مقامی پلیئرز پر مشتمل ہوگا۔ قومی کیمپ میں نیشنل چیلنج کپ کے نمایاں پلیئرز کو بھی بلایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹبالرز میچ سے تین روز قبل کیمپ جوائن کریں گے۔

اسلام آباد میں جاری نیشنل چیلنج کپ دیکھنے کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کونسٹنٹائن پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسٹیفین کونسٹنٹائن نیشنل چیلنج کپ سے پلیئرز کا چناؤ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیرز کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔