May 02, 2024 | 08:24 am
فٹنس کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ
رپورٹ: عبدالماجدبھٹی۔۔۔ پاکستانی مردوں کی ٹیم کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی خواتین کرکٹرز کاکول کے انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لیں گی ۔ ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں15،15 خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔
پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے کراچی میں نمائندہ جنگ کو بتایا کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے۔ ہر ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے۔ پہلے پندرہ دن جو15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15لڑکیاں ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گی۔
تانیہ ملک نے نے کہا کہ دو ہفتے بعد اسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں اسکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔ ویسٹ انڈیز کے بعد ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔ وہاں سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی۔

مزید خبریں
-
پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان