May 01, 2024 | 02:26 pm

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور شاہین کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلش بیٹر فل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا تیسرا نمبر ہے۔

اسی فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 13 درجے ترقی کے بعد 55 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز کی رینکنگ میں 29 درجے ترقی پاکر 60 نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آلراؤنڈرز کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔