May 01, 2024 | 01:51 pm

مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتا دیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے جارہا ہے جس کے لئے ٹیموں کا اعلان بھی کیا جارہا ہے۔

اسی حوالے سے انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی پیش گوئی بھی کر ڈالی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس میں مائیکل وان نے بتایا کہ میری چار سیمی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ ،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل وان نے پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل ٹیموں میں شامل نہیں کیا ہے۔