May 01, 2024 | 10:32 am

محسن نقوی کا اوول کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ، اہم احکامات جاری

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی میں کراچی میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور متصل اوول کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) کی سہولیات اپ گریڈ کرنے اور اوول کرکٹ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس اور ڈریسنگ روم کی تعمیر کے احکامات دے دیئے ۔

کراچی کے مختصر دورے کے دوران محسن نقوی نے کرکٹ کیلئے بھی وقت نکالا اور کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا، میچ دیکھنے کے بعد انہوں نے اسٹیڈیم کے احاطے میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی موجود تھے ۔ اسٹیڈیم کے مینجر ارشد خان اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے سعد چوہدری نے محسن نقوی کو سہولیات پر بریفنگ دی ۔

چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم کمروں اور دیگر سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات دیئے ، جس کے بعد انہوں نے ساتھ ہی اوول کرکٹ گراونڈ کا بھی دورہ کیا ۔

محسن نقوی نے اس موقع پر گراونڈ پر فلڈ لائٹس لگانے اور ڈریسنگ رومز بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ اوول گراؤنڈ پر بھی ساتھ ساتھ میچز کرائے جائیں گے ۔