May 01, 2024 | 01:34 pm

پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے نئے چیف کوریٹر کے لیے تقرری کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی کی جانب سے نئے چیف کیوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16 مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

نئے چیف کیوریٹر کی ذمہ داری میں پلاننگ، آپریشنل مینجمنٹ، پچز اور گراؤنڈز سے متعلقہ تمام کام شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جدید امور سے واقف شخص کو ذمہ داری دینے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ آغا زاہد کے پاس اس وقت وکٹوں کی تیاری کی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان میں پچز کے اور گراؤنڈ کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔