May 01, 2024 | 12:22 pm

کیا دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں حارث رؤف کو شامل کیا جائے گا؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

اس دورہ کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حارث روف اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے۔ حارث روف کندھے کہ انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

ان کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو بھی مزید موقع دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو دوسرا میچ 12 مئی اور تیسرا میچ 14 مئی کو شیڈول ہے۔

پاکستا ن ٹیم ڈبلن، آئرلینڈ سے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں اس کے انگلش ٹیم کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہیں۔

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی۔ لیڈز
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی۔ برمنگھم
تیسرا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی۔ کارڈف
چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی۔ اوول