May 01, 2024 | 09:55 am
باسط علی نے ٹی 20 ورلڈ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے رواں سال جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کی جانب سے 50 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی بنائی ہوئی ٹیم کے بارے میں بتایا کہ بابراعظم کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان اور عثمان خان شامل ہوں گے۔
سابق کرکٹر باسط علی نے مزید بتایا کہ عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ حالیہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے کر قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو باسط علی نے اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔
محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بارے میں باسط علی نے وضاحت دی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر کے پاس کافی تجربہ ہے مگر یہ سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ حارث رؤف اگر ان فٹ ہوتا ہے تو وہ محمد عامر کر رکھ لیں۔ باسط علی نے آغا سلمان، محمد علی اور محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں اس کا مقابلہ روائتی حریف بھارت، کنیڈا، آئرلینڈ اور امریکہ سے ہوگا۔

مزید خبریں
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 کا ہدف
-
ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ: 3 میچز کے فیصلے، 3 بارش سے متاثر
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
-
ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اُدھیڑ دی ، 137 پر آل آؤٹ
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان