May 01, 2024 | 09:26 am
چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی: محسن نقوی
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، تمام آٹھ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی ، ایسا کیوں سوچنا کہ بھارت نہیں آئے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہے ، ایک لمحے کیلئے بھی اس میں ٹہراو نہیں آئے گا، پہلے وینیوز کا جائزہ لینے کو آنے والا وفد بھی مطمئن رہا تھا اور اب پچ کنسلٹنٹ بھی پاکستان آرہے ہیں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا کا میڈیا چیمپئنز ٹرافی پر پروپگینڈا کررہا ہے تو آپ کیوں نہیں کررہے ، پاکستان نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول دے دیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بھی زور دیا اور عہد ظاہر کیا کہ یہ سارا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرنا پڑے گا چاہے دن رات یہی بیٹھنا پڑ جائے ۔
انہوں نے اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران گراونڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دور سے فٹبال کا میچ تو دیکھا جاسکتا ہے لیکن کرکٹ میں قریب کا ویو ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر ہی لگے گا، بینکوں میں نہیں رکھا جائے گا، بہت جلد اسٹیڈیم کے اطراف میں ہوٹل کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست پر محسن نقوی نے کہا کہ تیسرے میچ میں جیتا ہوا میچ ہارے جس کا دکھ ہے لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے مزید کام کرنا ہے، کوچز کی تلاش جاری ہے، ویمنز ٹیم کو وہی اہمیت دی جائے گی جو مینز ٹیم کو دی جاتی ہے ۔

مزید خبریں
-
لائنز کا مارخورز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
-
پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
-
ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے