April 30, 2024 | 09:44 pm
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی
پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے۔ ملک کے اسٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ پاکستان کے چار روزہ دورے کا آغاز کراچی سے کریں گے۔ کراچی میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی وینیوز کا جائزہ لیں گے۔
کنسلٹنٹ اپنے دورے میں پاکستانی پچز کیوریٹرز سے بھی ملاقات کریں گے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے وکٹ کی تیاری پر ان کی رہنمائی کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کا جائزہ لینے کےلیے یہ دو ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے دوسرا دورہ ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والے دورے میں وینیوز کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکاہے۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے حسن علی کی اسکواڈ پر رائے
-
میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر
-
ہماری سوچ یہی ہوگی کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے: محمد رضوان
-
اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
-
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
تین ملکی سیریز کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
-
آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
-
فاسٹ بولر جسپرت بمرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر
-
چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے ایک اور اہم کھلاڑی باہر
-
چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی