April 30, 2024 | 03:18 pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

روان سال جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے سپرد ہے اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا ہیں جبکہ یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت ، سنجو سیمسن اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکثر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل ، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمدسراج شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم گروپ اے میں پاکستان، آئرلینڈ، کنیڈا اور میزبان ملک امریکہ کا سامنا کرے گی۔