April 30, 2024 | 01:58 pm

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

رواں سال جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایڈن مارکرم کی قیادت میں اوٹنائل بارٹمین، گارلٹ کوٹزے، کانٹن ڈی کاک اور بجرن فارٹون شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ریضا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرچ کالسن، کیشو ماہراج، ڈیوڈ ملر، انراچ نارٹجے اور گیسو ربادا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ ریان ریکیلٹن، تبریز شمسی اور ٹراسٹان اسٹبس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی آی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کے لیے جنوبی افریقی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے اور اس کے ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش، نیڈر لینڈز اور نیپال کا مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔