April 30, 2024 | 12:46 pm
جیت کا سفر، ورلڈ کپ فاتح پاکستانی ٹیم نے ہیوسٹن کا نمائشی میچ جیت لیا
رپورٹ: افضل ندیم ڈوگر، ہیوسٹن۔۔۔ جیت کا سفر، امریکہ کا دورہ کرنے والی ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح سابق پاکستانی ٹیم نے ہیوسٹن کے معروف موسیٰ اسٹیڈیم میں منعقدہ نمائشی میچ میں مقامی لیگ کی ٹیم نائیٹ رائیڈر یونائٹیڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
میچ کے ٹاس سے قبل امریکی ریاست ٹیکسس اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ہیوسٹن کے موسیٰ اسٹیڈیم میں میڈیکل کئیر سینٹر آف ٹیکساس اور امیکس انٹر ٹینمینٹ کے زیر اہتمام منعقدہ نمائشی میچ میں سابق کپتان یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے۔
فواد عالم ،کامران اکمل اور عبدالرزاق نے بالترتیب 48، 41 اور 36 رنز اسکورر کئے جبکہ سابق کرکٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے پاکستانی امریکنز کا سیلاب امڈ آیا۔
تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سلیکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ نائٹ رائیڈر یونائٹیڈ امریکہ میں لیگ کھیلنے والی ٹیم ہے جس کے خلاف نمائشی میچ کھیل کر انجوائے کیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ نمائشی میچ میں جس طرح پاکستانیوں نے شرکت کرکے والہانہ خیر مقدم کیا اس سے محسوس ہوا کہ جیسے ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔
فاتح ٹیم کے سابق قومی کھلاڑیوں نے امریکی پاکستانیوں کو زبردست تفریح فراہم کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سابق ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی خواتین بچوں اور نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ میڈیکل کئیر سینٹر آف ٹیکساس کی جانب سے گراؤنڈ میں شائقین کیلئے ہزاروں ڈالرز کے نقد انعامات بھی شائقین کو دیئے گئے۔
نمائشی میچ کے موقع پر ٹیکساس کے ایک ریسٹورینٹ کی جانب سے گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ کیلئے لذیذ کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ نمائشی میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ممتاز بزنس ٹائیکون ماجد رضوی، شوکت مریدیا اور نیشنل پروموٹر رافع علی نے نمائشی میچ کی فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان کو ٹرافی پیش کی۔
سابق قومی کرکٹرز کے اعزاز میں لاس اینجلس، ہیوسٹن، ڈیلس اور ڈیٹرائیٹ میں میٹ اینڈ گریٹ پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔

مزید خبریں
-
حارث روف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ٹھہرنے کی ہدایت
-
نوجوانوں کو مزید موقع دینگے: سلمان علی آغا
-
ارباب نیاز اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھٹائی میں پڑنے کا امکان
-
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی کھیل کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی تجاویز
-
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران صاحبزادہ فرحان کا نیا قومی ریکارڈ
-
نیوزی لینڈ کا اہم بیٹر پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز چار ایک سے جیت لی
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
-
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کے بعد اب طبیعت کیسی ہے؟
-
صائم ایوب اپنوں میں عید منانے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں
-
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ