April 30, 2024 | 09:53 am
ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ آئندہ ماہ ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ایونٹ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔
پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے مطابق ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ تین سے آٹھ مئی تک ابوظہبی میں ہوگی جس میں پاکستان کے چھ کھلاڑی شرکت کریں گے ۔
سینئر کیٹیگری محمد عمار، اسرا وسیم اور کائنات عارف کو شامل کیا گیا ہے ۔ انڈر 18 میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حماد بلوشی کو انڈر 16 کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ دلاور خان سنان اور ابو ہریرہ ایشین ریفری سیمینار اور امتحان میں شرکت کریں گے۔ پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق علی قومی دستے کے سربراہ ہوں گے وہ جوجٹسو ایشین یونین کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔
پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب