April 30, 2024 | 09:39 am
کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن کرکٹ کے فروغ کا پلان تیار کر لیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ملٹی کلچرل پلان کے بعد ویمنز اینڈ گرلز ایکشن پلان لانچ کردیااب بگ بیش کی طرح ویمنز بگ بیش میں بھی 40 میچز کھیلے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ویمنز ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے ایک نیا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گانئے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
پلان کے مطابق 2034 تک ویمنز کرکٹ میں کھیلوں اور شرکت کے مواقع بڑھانا ہے اور انہیں فل ٹائم ایتھلیٹ کا درجہ دینا ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں اوسط معاوضے میں 8 فیصد اضافہ ہونے کے ساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 322 آسٹریلوی ڈالرز ہو جائے گا جبکہ پلان کے مطابق 121 ملین آسٹریلوی ڈالرز ویمن کرکٹ کے لئے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا جبکہ 2034 تک ویمن کرکٹ میں تماشائیوں کی سالانہ حاضری کو 6 لاکھ تک لیجایا جائے گا۔
آل راونڈر ایلیس پیری کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن کرکٹ کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا ہے دس سالہ پلان سے ویمن کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب ویمن کرکٹ کے لئے اسٹیڈیمز بھریں گے ویمن کرکٹ میں دلچسپی پیدا اور اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں
-
لائنز کا مارخورز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
-
پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
-
ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے