April 30, 2024 | 09:23 am

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 1 رن اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آج کا میچ ہر حال میں جیتنا ہے ورنہ ہارنے کی صورت میں سیریز مہمان ٹیم کے نام ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین ون ڈے انٹرنیشنلز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔