April 30, 2024 | 08:22 am
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی اگلے ماہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیں گی
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی کی ایک اور اعزاز کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی۔
مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔ نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔
سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی۔
واضح رہے کہ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند دس چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں، انہوں نے 2021 گیشربرم ٹو کو سر کرکے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
2022 میں کے ٹو اور گیشر برم ون سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی نے 2023 میں مزید سات چوٹیاں سر کیں۔ گزشتہ برس نائلہ نے اناپورنا، ایوریسٹ، لوٹسے، نانگا پربت، براڈ پیک ، مناسلو اور چو ایو کو سر کیا تھا۔

مزید خبریں
-
پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ مزید مؤخر کردی
-
ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان نے فلپائن کو ہرا دیا
-
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
-
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار
-
بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے پر ایرون فنچ خوش
-
پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
ارشد ندیم فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل
-
پلیئرزکو علم ہےکہ کون ساپلیئرکون سے فارمیٹ میں فٹ ہے: عاقب جاوید
-
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ ایک نہیں تین سپر اوورز کے بعد ہوا
-
بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے کتنے میں معاہدہ ہوا ؟
-
صوفی ڈیوائن ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی