April 29, 2024 | 03:38 pm
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ کھلاڑی امریکن ایمبیسی پہنچ گئے، بابر اعظم غیر حاضر
رپورٹر : ارفع فیروز ذکی۔۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑی امریکی سفارتخانےپہنچے جہاں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ویزااجراکےلیےامریکن ایمبیسی میں کھلاڑیوں کی بایومیٹرک مکمل کرلی گئی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےممکنہ کھلاڑیوں،ٹیم مینجمنٹ کویکم مئی تک پاسپورٹ واپس مل جائیں گے مگر یہاں کپتان بابراعظم دیگر ٹیم کے ہمراہ امریکی سفارتخانے نہیں آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امریکامیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے30 کھلاڑیوں،آفیشلزکےویزاکی درخواستیں دی تھی۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی سفارتخانے پہنچے جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف اور وہاب ریاض بھی امریکی سفارتخانے پہنچے ہیں۔
امریکن ایمبیسی میں قومی کھلاڑیوں نے کرکٹ ایکٹیویٹی میں بھی حصہ لیا، اسلام آباد میں بارش کے باعث کرکٹ ایکٹیویٹی آؤٹ ڈور سے انڈور منتقل کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے امریکی سفیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پیش کی گئی اور شاداب خان، عماد وسیم سمیت شاہین آفریدی نے امریکی سفیر کو بولنگ کروائی۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے امریکی سفیر کے ساتھ لنچ بھی کیا اور امریکی سفیر نے قومی کھلاڑیوں سے بیٹ پر آٹوگراف لیے ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے امریکی سفیر اور امریکن ایمبیسی کے ملازمین کے ساتھ تصویریں بھی لیں۔

مزید خبریں
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب
-
ریڈ بال کا منجھا ہوا بولر وائٹ بال میں بھی اچھی بولنگ کرلیتا ہے: میر حمزہ