April 22, 2024 | 01:14 pm

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹی 20 میں شکست پر شاہد آفریدی کا بیان

newzeland kay hatho tesry t20 mein shikast pr shahid afridi ka bayan
راولپنڈی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی شکست پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پرہماری ٹیم زیادہ رنزنہیں بناسکی، پاکستان ٹیم کا اسکور220 کے قریب ہونا چاہیےتھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں 20 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنانے والے آلراؤنڈر شاداب خان کے بارے میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان زبردست کھیلے، باقی بیٹرزکو اس طرح کی کنڈیشنز اور پچز پربہتراسٹرائیک ریٹ رکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی جس کے جوا ب میں پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 18.2 اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی اور پانچ میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔ کیوی بیٹر مارک چیپمین نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

علم میں رہے کہ دونوں ٹیمیں اب قذافی اسٹیڈیم میں ڈیرہ ڈالے گی کس کے لیے ٹیمیں دوپہر دو بجےاسلام آباد سےلاہور کےلیےروانہ ہوں گی۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 25 اور 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔