April 22, 2024 | 09:55 am

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز

babar azam ka aik aur aizaz
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز نام کرلیا، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ ا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی اننگز کا 28 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا میچ بابر کی بطور کپتان 67 ویں اننگز تھی۔

اس کے علاوہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشین کرکٹر بھی ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 400 چوکوں کا سنگ میل عبور کیا۔

ایشین کھلاڑی کے علاوہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 407 چوکے لگائے ہیں۔