April 22, 2024 | 08:34 am

اعظم خان کی انجری کو میں خود مانیٹر کررہا ہوں: محسن نقوی

azam khan ki injury ko mien khud monitor kar raha hun azam khan
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی اہم ہے اعظم خان کی انجری کو میں خود مانیٹر کررہا ہوں۔

محسن نقوی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ کے حوالے سے بورڈ بنایا ہے علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے اور اگر انہیں امریکہ بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ احسان اللہ کے علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ہمارے لیے ہر کھلاڑی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر آئی ہے، ہوٹل کے حوالے سے اخراجات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پی سی بی سربراہ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، چیمپئینز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پی ایس ایل ونڈو کے حوالے سے فرنچائز بات چیت جاری ہے، تیس روز تک ونڈو کا اعلان کر دیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہیڈ کوچز کا اعلان چند دنوں میں ہو جائے گا جبکہ نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے مگر پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ میں 3300 کلب سے زائد شریک ہوں 7200 میچزکا انعقاد ہو گا اور کوشش ہو گی کہ جولائی تک ٹورنامنٹ کو ختم کر دیا جائے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے بہترین کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں لائیں گے، میچز کا نمبرپورا نہیں کریں گے بلکہ بیک اپ تیار کریں گے۔