April 21, 2024 | 10:57 pm
تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نسبتاً کمزور نیوزی لینڈ نے فل اسٹرینتھ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 179 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مارک چیپمین نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے، انہیں اس فتح گر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں بین فوکس کرافٹ نے 31، ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سائفرٹ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32، عرفان خان نے 30 اور محمد رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل پریسویل نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ پر عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی تردید
-
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف، امیدوار کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں
-
سلمان علی آغا ملتان ٹیسٹ کے نتیجے کیلئے پُرامید
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ
-
انگلش کرکٹر اولی اسٹون کی کل صبح ملتان سے وطن لوٹ جائیں گے
-
کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 6 وکٹوں پر 397 رنز
-
مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئین شپ بھول جانے کا کہا تھا: اولمپئین ماحور شہزاد
-
جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا
-
بیٹنگ یونٹ نے اچھا کھیلا ہے اور اچھی پوزیشن میں ہیں: عبداللہ شفیق
-
پاکستان آج 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائے گا
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن