April 21, 2024 | 02:12 pm

احسان اللہ کی انجری پر آزاد میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ

Ihsan Ullah ki injry per azad medical board ki tashkil ka faisla
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری پر انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہاحسان اللہ کی انجری ہینڈل کرنے کے طریقہ کار کو آزاد میڈیکل بورڈ دیکھے گا۔

انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ 3 اراکین پر مشتمل ہے جو کہ احسان اللہ کی انجری سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تجویز دے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی ڈاکٹر فاسٹ بولر کی انجری کا مکمل معائنہ کر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔