April 20, 2024 | 04:56 pm

محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

Muhammad Rizwan ko vice captain banaye janay ka imkan
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔