April 15, 2024 | 01:33 pm

ہماری رپورٹ پر عمل کیا جاتا تو ہاکی کا یہ حال نہ ہوتا: شہناز شیخ

humari report par amal kia jata tou hockey ka yeh haal na hota sehnaz sheikh
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ وہ پیر سے کیمپ میں ذمے داری سنبھال لیں گے۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے کیمپ میں شریک کھلاڑی ہی اذلان شاہ ہاکی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل صورت حال سے دوچار ہے جس میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہماری کمیٹی نے حکومت کو رپورٹ دی تھی اگر اس پر درست انداز میں عمل میں کیا جاتا ہے تو قومی ہاکی موجودہ صورت حال سے دوچار نہیں ہوتی۔

شہناز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی میں بہتری کے لئے ایمان دارانہ انداز سے نچلی سطح پر کلبوں کی اسکروٹنی کرا کر ہر سطح پر نئے انتخابات کے بعد فیڈریشن کے انتخابات کرائے جائیں جس سے قومی ہاکی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔