April 15, 2024 | 12:09 pm

پی سی بی نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا

pcb nay gair faal cricket technical commite ko khatam kardia
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا ہے اور اب پی سی بی ویب سائٹ پر صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں۔

پی سی بی کی کمیٹیوں میں سینئر اور جونیئرقومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی اور اس ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق،جنیدضیاممبراورعثمان تسلیم سیکریٹری تھے۔

محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر الگ ہو گئے تھے جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونےپرکمیٹی سےالگ ہوگئےتھے۔

یاد رہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کاایشیاکپ کےبعداورورلڈکپ سےپہلےآخری اجلاس ستمبرمیں ہواتھا۔ سابق چیئرمین ذکاء اشرف نےکپتان،کوچزکی تبدیلی کافیصلہ بھی کمیٹی سےمشاورت کےبغیرکیاتھا۔