April 15, 2024 | 10:45 am

کیا شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تمام ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے؟

kya shaheen afridi newzeland kay khilaf tamam t20 matches khelein gay
رپورٹ: سید یحیی حسینی۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

اس سیریز کے حوالے سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کی نیوزی لینڈکےخلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نیوزی لینڈکےخلاف ممکنہ طورپرراولپنڈی میں ایک،لاہورمیں آخری 2 ٹی 20 کھیلیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنےکےخواہش مند ہیں اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی ورلڈ ٹی 20سے قبل کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

سیریز کا شیڈول
18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
21 اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔راولپنڈی
25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور
27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور