April 15, 2024 | 09:56 am

احسان اللہ کی آج آرتھوپیڈک سرجن سے ملاقات ہوگی

Ihsanullah ki ajj orthopedic surgeon sae mulaqat hogi
قومی فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے ہیں اور آج ان کی آرتھوپیڈک سرجن سے اپائنٹمنٹ شیڈول ہے۔

احسان اللہ کی کہنی کا معائنہ آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس کریں گے اور پروفیسر ایڈم واٹس معائنہ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو رپورٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔

احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ تعاون کیا ہے جبکہ پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔