April 15, 2024 | 08:36 am
پاکستان والی بال ٹیم کے نئے ارجنٹائنی کوچ نے کیمپ جوائن کرلیا

رپورٹ: نصر اقبال۔۔۔ پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نے اسلام آباد میں جاری قومی کیمپ جوائن کرلیاہے۔
ان کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے جس میں پاکستان،ایران، افغانستان، سری لنکا،کرگزستان، قازقستان، بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی صرف بھارتی ٹیم کی جانب سے تصدیق کا انتظار ہے۔
روبن وولوچن کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے ایک سال کامعاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ روبن وولوچن ارجنٹینا، ایران ، مراکش، بحرین، ترکی ، جرمنی، اسپین سمیت کئی ملکوں کی ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
روبن وولوچن کراچی اور لاہور بھی جاکر کھلاڑیوں کو کوچنگ دیں گے، ان کے معاہدے میں قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کی کوچنگ شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے زبان کا کوئی مسئلہ نہیں، کئی کھلاڑی انگریزی سمجھ لیتے ہیں، مترجم بھی ساتھ رکھا ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل والی بال لیگز کی بھی ضرورت ہے جس سے انہیں سال بھر بڑی ٹیموں اور کلبوں کے ساتھ مصروف اور خود کو فٹ رکھنے کا موقع ملتا ہے، دو تین پلیئرز کا ارجنٹائن کے کلب کے ساتھ معاہدے کی کوشش کروں گا، ایک سال میں کوشش ہوگی کہ پاکستان کی عالمی اور ایشیائی درجہ بندی میں بہتری لاسکوں۔

مزید خبریں
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ملتان سلطان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پی سی بی کا پی ایس ایل افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان
-
شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
-
پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد جاری
-
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
-
پاکستان ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ سے پیچھے ہے: محمد حارث
-
پاکستان ویمن کرکٹرز کا بہادر افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار
-
بھارتی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں جان سے گیا
-
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آج سے آغاز
-
پاک بھارت کشیدگی: قومی ہاکی ٹیم کے ایشیاکپ 2025ء سے باہر ہونے کا امکان