April 14, 2024 | 11:06 pm
ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی
سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔
ناصر جمشید کو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) اور بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے، جبکہ برطانیہ میں 17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی، بلآخر سابق اوپننگ بیٹر ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔
ناصر جمشید نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر وہ خود کو معاف نہیں کر پائیں گے، وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکیں۔
ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔
خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے۔

مزید خبریں
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
قومی ٹیم کے سابق کپتان کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
-
رونالڈو کا سعودی کلب سے نیا معاہدہ، روزانہ کا معاوضہ آپ کے ہوش اڑا دے گا