April 13, 2024 | 11:54 pm

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج رات دبئی سے پاکستان روانہ ہوگا

Newzealand T20 squad aaj raat Dubai say Pakistan rawana ho ga
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اب صرف چند گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے، کیو ی اسکواڈ اس وقت دبئی میں ہے جہاں وہ پاکستانی وقت کے مطابق شب 2 بجے اسلام آباد پہنچے گا، دبئی میں قیام کے دوران کھلاڑیوں نے دبئی ہلز گالف کلب پر گالف بھی کھیلی۔

دورہ پاکستان کےلیے دبئی میں موجود نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے مقامی ہلز گالف کلب پر گالف کھیلی۔

کیوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے پاکستان کےلیے روانہ ہوگا جہاں وہ شب 2 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

دوسری جانب پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو رات 10 بجے تک اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔