April 04, 2024 | 11:14 am

ثناء جاوید کی اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کیلئے خوبصورت پوسٹ

sana javed ki shoaib malik kay liye khubsoorat post
اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے لیے شوشل میڈیا پر محبت بھری پوسٹ شیئر کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید نے شعیب ملک کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے شعیب ملک کو ہیرو کہہ کر مخاطب کیا ’’ہیے ہیرو‘‘۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی۔

اس سے قبل شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مراز سے سال 2010 میں شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا اذہان ملک بھی ہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اب 287 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 124 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلیں ہیں جبکہ شعیب ملک 35 ٹیسٹ میچز میں بھی ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔