April 04, 2024 | 10:42 am
آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کراچی میں ویمنز سیریز میں امپائرنگ کریں گی
آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز سیریز میں امپائرنگ کریں گی جبکہ عافیہ امین ، حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز کو ریزرو امپائرز کے طور پر نامزدکیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام آٹھ میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ پانچ ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں ۔ یہ تمام آٹھ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹسمین اور پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔ پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لیے ریزرو امپائرز ہوں گی۔
26 اپریل سے 3 مئی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کلیر پولوساک کے ساتھ فیصل آفریدی(پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل) ، فاروق علی خان اور طارق رشید شامل ہوں گے - فاروق علی خان اور طارق رشید پی سی بی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔ عافیہ امین، حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریزرو امپائر ہوں گی۔
سیریز کا شیڈول:
18 اپریل۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کراچی۔
21اپریل ۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کراچی۔
23اپریل ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کراچی۔
26اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی
28اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔
30اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔
2مئی۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔
3 مئی ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔

مزید خبریں
-
پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر دیں
-
اعلان کے باوجود اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کٹ پر پاکستان کا نام ہوگا یا نہیں ہوگا؟ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا
-
عثمان قادر ویمن ایشز سیریز کا حصہ بن گئے
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی میں شان مسعود کو آزمانے پر غور شروع
-
آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ الکاریز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
وزیر کھیل سندھ کا قیدیوں اور ٹرانس جینڈرز کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا اعلان
-
قازقستان کیخلاف ڈیوس ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
-
پاکستان کا نام کٹ پر نہ لکھ کر کیا بھارت آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا؟
-
پاکستان کرکٹرز کا آرام آج بھی پریکٹس نہیں ہوگی
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری