April 03, 2024 | 02:29 pm

احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی، سرجری ناکام ہوئی: علی ترین

ehsan aullah ki surgery i ghalat tashkes hui ali tareen
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی، سرجری ناکام ہوئی۔

علی ترین کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کو رواں ماہ انگلینڈ بھیج رہے ہیں جہاں ماہر سرجن انجری کا معائنہ کریں گے۔

علی ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں انگلینڈ سے احسان اللہ کی انجری کا معائنہ کرانے کی اجازت دی۔