April 03, 2024 | 11:41 am

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں سری لنکا کی ترقی

icc test champion ship mien srilanka ki taraqi
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کھانے کے بعد بنگلہ دیش ٹیم چھٹے سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے موجود ہے، ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور ساوتھ افریقہ کا 7 واں نمبر ہے۔