April 03, 2024 | 11:02 am

قومی کرکٹرز جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے

qomi crickters asim munir kay sath iftar karenge
رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ کاکول اکیڈمی میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کیا جائےگا، کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روزہوگا اور پھر تمام کھلاڑی 7 اپریل کی دوپہر ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز 7 اپریل کو راولپنڈی میں آرمی چیف کے ساتھ افطار کریں گے اور پھر اسی روز کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔