April 02, 2024 | 11:37 am
کرکٹرز کو سپورٹ کرنے پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایبٹ آباد ، کاکول آکیڈمی کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا۔
محسن نقوی کے اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا۔
واضح رہے کہ فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس کے لیے بہترین حالت میں ہوں جس میں اس سال جون میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔
چیئر مین نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور کیمپ میں ان کی لگن اور فعال شرکت پر ذاتی طور پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور ان کی فٹنس میں اضافے کے بڑھانے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کی گئی، ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اراکین کو بھی اعتماد میں لیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں اپنے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا تعاون نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس لیول میں اضافہ کرے گا بلکہ مستقبل میں انہیں مزید نظم و ضبط کا پابند بھی بنائے گا۔

مزید خبریں
-
شاہین آفریدی، حارث روف نے محمد عامر، وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑدیا
-
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دیدی
-
لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ماحولیاتی بہتری کے نام منسوب
-
ڈیوڈ بون نے میچ ریفری کی ذمے داری سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی
-
جاپان: ایشین گیمز میں تیرتے ایتھلیٹس ویلیج کا استعمال ہوگا
-
پی ایس ایل: یکم مئی کے میچز سے متعلق اہم اعلان، انتظامات اور ہدایات
-
اظہر محمود پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند
-
ہم امید کا دامن چھوڑنے کے لیے تیار نہیں: محمد وسیم
-
لوگ کیا کہتے ہیں میں یہ نہیں سنتا کھیل پر فوکس کرتا ہوں: سلمان علی آغا
-
پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کا شیڈول جاری کردیا
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابراعظم
-
یہ ذہن سے نکل دیں کہ میں صرف ریڈ بال کا بولر ہوں: خرم شہزاد