April 01, 2024 | 02:32 pm

اُمید ہے ٹرینگ سے ورلڈ کپ میں ٹیم کو کافی فائدہ حاصل ہوگا: شاداب خان

umeed hai training sae worldcup mein team ko kafi faida hasil hoga shadab khan
کاکول آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ جاری ہے جو 9 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس فزیکل ٹریننگ کے کیمپ کے بارے میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ اُمیدہےٹرینگ سےورلڈ کپ میں ٹیم کوکافی فائدہ حاصل ہوگا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران کاکول میں کافی انجوائے بھی کررہےہیں۔

واضح رہے کہ اس ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےتمام کھلاڑیوں نےحصہ لیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی جسمانی فٹنس کی مشقیں کرائی جارہی ہیں۔

آرمی کے زیر نگرانی اس کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کےدوران کھلاڑیوں کےڈسپلن اور ٹیم اسپرٹ پرخصوصی توجہ دی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا فزیکل ٹریننگ کیمپ 28 مارچ سے9 اپریل تک جاری رہےگا۔