April 01, 2024 | 10:08 am
جیولین تھرور محمد یاسر اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے پُراُمید
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان نمبر ٹو ایشین میڈلسٹ جیولین تھرور محمد یاسر اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے پر اُمید ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ارشد ندیم کے ہمراہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے محمدیاسر نے کہا کہ ایشین گیمز اور ایشین چیمپئین شپ کے مقابلے میں اب تیاری بہت اچھی ہے ، میری کوشش ہے کہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروں ۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے محمدیاسر نے کہا کہ میں ارشد ندیم کے ساتھ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں ، اس کے لیے 30 جون سے قبل زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں شرکت کرنا چاہتا ہوں ، فیڈریشن نے یقین دلایا ہے کہ مجھے کوالیفکیشن کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کہا ہے کہ میں محنت جاری رکھوں اور بہتر سے بہتر جیولین پھینکوں۔
محمد یاسر نے کہا کہ کوچ فیاض بخاری میرے ساتھ خوب محنت کر رہے ہیں ، میں انفرادی طور پر کوچ کے ہمراہ ٹریننگ کر رہا ہوں کیونکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اب تک کوئی کیمپ نہیں لگایا گیا ، اسپورٹس بورڈ نے مجھے کوچنگ سنٹر میں رہائش دی ہو ئی ہے لیکن بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کیمپ بھی لگانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں ۔
انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ابھی تک سب پازیٹو جا رہا ہے اور امید ہے آگے بھی سب اچھا ہو گا۔

مزید خبریں
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب
-
ریڈ بال کا منجھا ہوا بولر وائٹ بال میں بھی اچھی بولنگ کرلیتا ہے: میر حمزہ